تحریک مسلم شبان کے دفتر حیدرآباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں علماء،مشائخ اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی-
اس موقع پر تحریک مسلم شبان کے کنوینر جے اے سی مشتاق ملک نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ سکریٹریٹ کی دو مساجد 5 ماہ قبل شہید کردی گئی۔
ریاست کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے علماء و مشائخ اور مسلم رہنماؤں سے ماہ اکتوبر میں مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے وعدہ کیا تھا- لکین 5 ماہ گزر چکے ہیں ابھی تک سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا ہے- وزیراعلی سے ملاقات کرنے والے افراد اس معاملے میں اب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔