تلنگانہ کانگریس کے رہنما بٹی وکرمارکا نے ریاستی حکومت سے خصوصی اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور مرکزی زرعی قوانین کے خلاف قرارداد لانے کا مطالبہ کیا۔
وکرمارکا نے کہا کہ 'میں تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خصوصی اجلاس بلا کر فارم بلز کے خلاف قرارداد لائے جسے مرکزی حکومت نے منظور کیا۔ پنجاب، راجستھان اور بہت سی دیگر ریاستوں نے پہلے ہی ان قوانین کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔'
بٹی وکرمارکا نے کہا کہ 'اگر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ واقعی میں سوچتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ وہ کسانوں اور کاشت کار طبقے کے لئے کھڑے ہیں تو انہیں آگے آنا ہوگا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔'