اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا مطالبہ - دلیپ کمار کو شہر حیدرآباد سے بڑی محبت تھی

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر معروف صحافی علی صدیقی کے فرزند ڈاکٹر کبیر صدیقی نے کہا کہ دلیپ کمار نے اردو کی کافی خدمات انجام دی ہیں اور انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کریں۔

دلیپ کمار
دلیپ کمار

By

Published : Jul 9, 2021, 11:14 AM IST

Updated : Jul 9, 2021, 10:09 PM IST

علی صدیقی کے فرزند ڈاکٹر کبیر صدیقی نے کہا کہ بھارت کے مشہور و معروف اردو داں صحافی مرحوم علی صدیقی شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے بہت قریبی دوست تھے ان کی دلیپ صاحب سے دوستی ڈائریکٹر کے آصف کے ذریعہ ہوئی تھی۔

ویڈیو


ڈاکٹر کبیر صدیقی نے کہا کہ 1984 ء میں دہلی میں پہلی اردو کانفرنس منعقد ہوئی تھی اس کانفرنس کا افتتاح دلیپ کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ دلیپ کمار کو شہر حیدرآباد سے بڑی محبت تھی۔ حیدرآباد میں دلیپ کمار نے کافی وقت گزارا اور کئی مشاعروں میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا تاریخی مشاعرہ دارالسلام میں مجلس اتحاد المسلمین کے سابق صدر سلطان صلاح الدین اویسی نے اپنے والد عبدالواحد اویسی کی یاد میں منعقد کیا تھا۔ اس مشاعرہ میں دلیپ کمار نے شرکت کی اور اردو سے متعلق تقریر کی تھی۔

علی صدیقی کے فرزند ڈاکٹر کبیر صدیقی نے کہا کہ دلیپ کمار کی اردو کی کافی خدمات رہی ہیں اور انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کریں۔


دلیپ کمار کے انتقال پر علی صدیقی کی اہلیہ صابری سلطانہ نے غم کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار جب بھی حیدرآباد آتے تھے تو ہمارے گھر واقع پرانی حویلی آیا کرتے تھے۔ دلیپ کمار اور علی صدیقی کی بہت اچھی دوستی تھی۔

Last Updated : Jul 9, 2021, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details