اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ: سی پی آئی - کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

سی پی آئی نے آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو رکواتے ہوئے دوبارہ انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Demand for cancellation of GHMC elections: CPI
جی ایچ ایم سی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ: سی پی آئی

By

Published : Dec 1, 2020, 11:51 AM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بیلٹ پیپر پر سی پی آئی کے نشان کے بجائے سی پی ایم کا نشان چھاپا گیا ہے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ: سی پی آئی

ای ٹی نرسمہا سکریٹری حیدرآباد سی پی آئی نے کہا کہ 'اولڈ ملک پیٹ ڈویژن 25 اور تارناکہ ڈیویژن 143 کے بیلٹ پیپرس میں انتخابی نشان کو غلط چھاپا گیا جس کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات پیش آئیں۔'

انہوں نے انتخابات کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

سی پی آئی سٹی ایکزیکیٹیو ممبر اور حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے انچارج عبدالمنان نے بتایا کہ سی پی آئی کا انتخابی نشان 'درانتی اور بھٹا' ہے جبکہ بیلٹ پیپر پر درانتی اور ہتھوڑا کا نشان چھاپا گیا جو کہ سی پی ایم کا نشان ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے برتی گئی غفلت پر تنقید کرتے ہوئے انتخابات کو دوبارہ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سی پی آئی اسٹیٹ کونسل ممبر سید ولی اللہ قادری بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details