حیدرآباد:آل انڈیا نیوزپیپر ائمپلائز فیڈریشن(اے آئی این ای ایف) نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تمام اکریڈیشن کارڈ رکھنے والے صحافیوں کیلئے ریلوے کے رعایتی پاسس کو بحال کرے۔Demand Concession In Train Pass For Journalists In india
اپنے بیان میں فیڈریشن کے نائب صدر سی پورنا چندرراو نے کہاکہ وزارت ریلوے نے خسارہ کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کے رعایتی ریلوے پاسس کی منسوخی کا اعلان کیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کو قومی سطح پر طویل جدوجہد کے بعد رعایتی پاسس حاصل ہوئے تھے تاہم ریلوے نے اس سہولت سے ان کو محروم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:Sonia Gandhi Visit Shimla سخت سیکورٹی کے درمیان سونیا گاندھی شملہ پہنچی
انہوں نے کہاکہ ریلویز کو چاہئے کہ وہ خصوصی زمرہ کے طورپر غورکرتے ہوئے 50فیصد کے بجائے صد فیصد رعایت فراہم کرتے ہوئے ان پاسس کو بحال کیاجائے۔انہوں نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈگری سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں صحافیوں کی گاڑیوں کو ٹول گیٹ ٹیکس سے استثنی دیاجائے۔Demand Concession In Train Pass For Journalists In india