حیدرآباد: حیدرآباد کے گن فاؤنڈری میں واقع میڈیا پلس آڈیٹوریم میں مختلف مکاتب فکر، مختلف تنظیموں اور علماء اکرام کی جانب سے توہین محسن انسانیت نامنظور کے عنوان پر کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا اور گستاخوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ Muslims Stage Protest Against Blasphemous in Hyderabad۔اجلاس کے بعد مندوبین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت خواجہ اجمیری رحمت اللہ علیہ کی شان میں کی گئی گستاخی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مقررین نے میڈیا سے خطاب میں ریاستی وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخ رسول و اولیاء اللہ بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نپور شرما' دہلی میڈیا انچارج نوین جندل اور گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجا سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ Press Meet Against Nupur Sharma