حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا دہلی میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔ ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملے سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ کویتا اتوار کے روز اپنے بھائی و ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ و رکن پارلیمان سنتوش کمار کے ساتھ بیگم پیٹ ہوائی اڈے سے ایک خصوصی طیارے سے دہلی کے لیے روانہ ہوئیں۔ دہلی میں ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہونے سے چند گھنٹے قبل، انہوں نے ایجنسی کو لکھا تھا کہ وہ ذاتی طور پر تحقیقات میں شامل نہیں ہوں گی۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) لیڈر نے بی آر ایس کے جنرل سکریٹری سوما بھرت کمار کو اپنی طرف سے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔
Delhi Liquor Scam دہلی شراب پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے کے کویتا ای ڈی دفتر پہنچی - حیدرآباد اردو نیوز
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا آج دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہوئی ہیں۔
کے کویتا نے کہا تھا کہ چونکہ انھیں ذاتی طور پر حاضر ہونے کے لیے نہیں کہا گیا تھا، اس لیے وہ ایک نمائندے کے ذریعے حاضر ہو رہی ہیں۔ کویتا نے یہ بھی لکھا کہ چونکہ سپریم کورٹ میں ان کی طرف سے دائر کردہ عرضی زیر التوا ہے جس پر سماعت 24 مارچ کو ہوگی، اس لیے ای ڈی کے جاری کردہ سمن کے سلسلے میں مزید کارروائی سے پہلے کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔ کویتا نے اس معاملے میں ای ڈی کے سمن کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ای ڈی حد سے زیادہ سخت حکمت عملی اپنا سکتی ہے اور مذکورہ تحقیقات کے سلسلے میں تھرڈ ڈگری کے اقدامات کا بھی سہارا لے سکتی ہے۔ کویتا خود 11 مارچ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ کویتا نے ای ڈی کی جانب سے انہیں دفتر میں بلائے جانے اور خاتون ہونے کے باوجود رات 8.30 بجے تک بٹھانے پر اعتراض کیا تھا۔ کویتا نے کہا تھا کہ انہوں نے تمام متعلقہ معلومات جمع کرائیں اور تمام سوالات کے جوابات بھی دیے، ان کا فون ضبط کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں کے کویتا کو عبوری راحت نہیں ملی