اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوم کوارنٹائن کی مہرکو چھپاتے ہوئے ٹرین کا سفر - قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن

ہوم کوارنٹائن کی مہر کے باوجود یہ جوڑا اس کو چھپاتے ہوئے قومی دارالحکومت کے سفر کی کوشش کررہا تھا تاہم واش بیسن میں ہاتھ دھونے کے دوران ٹرین میں سفر کرنے والے ساتھی مسافرین نے یہ مہر دیکھ لی اور اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔

ہوم کوارنٹائن کی مہرکو چھپاتے ہوئے ٹرین کا سفر
ہوم کوارنٹائن کی مہرکو چھپاتے ہوئے ٹرین کا سفر

By

Published : Mar 21, 2020, 9:51 PM IST

تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کے ایس آر بنگلورو سٹی۔دہلی حضرت نظام الدین راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں ایک جوڑا پکڑا گیا جن کے ہاتھوں پر گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے (ہوم کوارنٹائن)کی مہر تھی۔

اس مہر کے باوجود یہ جوڑا اس کو چھپاتے ہوئے قومی دارالحکومت کے سفر کی کوشش کررہا تھا تاہم واش بیسن میں ہاتھ دھونے کے دوران ٹرین میں سفر کرنے والے ساتھی مسافرین نے یہ مہر دیکھ لی اور اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔

جس کے ساتھ ہی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم وہاں پہنچی اور ان کو ٹرین سے اتار دیا گیا اور حیدرآباد کے الگ تھلگ مرکز منتقل کردیاگیا۔ 23اور 25 برس کی عمر والا یہ جوڑا ٹرین کے بی کمپارٹمنٹ کے تھرڈ اے سی میں سفر کر رہا تھا۔

ریلوے کے عہدیداروں نے کہا کہ 'جب اس جوڑے کی توجہ ان کے ہاتھ پر لگی مہر پر دلائی گئی اور ان کو ٹرین سے اترنے کی خواہش کی گئی تو اس جوڑے نے ہدایت ماننے سے انکار کردیا اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔'

اس جوڑے کا تعلق بنگلورو سے ہے جنہوں نے مکمل آسین والے شرٹس پہن رکھے تھے تاکہ اس مہر کو چھپا سکے تاہم ساتھی مسافرین اور ٹی ٹی نے یہ مہر دیکھ لی۔

کافی جدوجہد کے بعد پولیس اس جوڑے کو ایمبولنس میں بٹھا کر حیدرآباد لانے میں منتقل ہو گئی۔

عہدیداروں نے کہا کہ 'ٹرین کو اس واقعہ کے نتیجہ میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک روک دیا گیا اور مکمل کوچ کو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل کیا گیا۔

اسی دوران بی ون بوگی کے مسافرین کو بھی اتار دیا گیا۔ مکمل بوگی کو خالی کروا دیاگیا اور اسے جراثیم سے پاک بنایا گیا۔

اس جوڑے کے ساتھ سفر کرنے والے مسافرین کو دوسرے ڈبہ منتقل کردیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details