تلنگانہ کے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کا بیڑہ غرق کرنے کا الزام ایک آزاد امیدوار پر لگایا جا رہا ہے.
ٹی آر ایس پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتخاب میں 20 آزاد امیدواروں نے مقابلہ کیا تھا جن میں بنڈارو ناگراج نامی امیدوار نے 3489 ووٹ حاصل کیے۔
اس میں زیادہ تر ووٹ ٹی آر ایس کے چاہنے والوں کے ہیں کیونکہ ناگراج کو کار کی مشابہت کا انتخابی نشان دیا گیا تھا۔
ٹی آر ایس رہنماوں نے کہا "ہمارا ماننا ہے کہ عوام نے کار سمجھ کر ناگراج کے نشان پر بٹن دبا دیا۔جس کی وجہ سے کار کے نشان کو پڑنے والے ووٹ ناگراج کے نشان کو پڑ گئے۔"
بی جے پی امیدوار رگھونند راؤ کو کل 62772 ووٹ ملے وہیں ٹی آر ایس کی سجاتا کو 61302 اور کانگریس امیدوار سرینواس ریڈی کو 21819 ووٹ حاصل ہوئے۔بی جے پی امیدوار نے صرف 1470 ووٹوں کے فرق سے ٹی آر ایس امیدوار کو شکست دی۔
رگھونند راؤ کی جیت کے بعد ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی راجہ سنگھ حیدرآباد کے گوشہ حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کامیاب