تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے 6ہرنوں کو بچایا جو سری رام ساگر (ایس آر ایس پی) پروجیکٹ میں پھنس گئے تھے اوربارش کے شدید پانی کے بہاو کی وجہ سے اس سے باہر نکلنے سے قاصر تھے۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ان کو بچایا۔یہ ہرن ضلع کے نندی پیٹ منڈل کے اطراف کے مواضعات میں ایس آر ایس پی بیک واٹر علاقہ میں چرنے کیلئے آتے ہیں۔گزشتہ روز ایس آر ایس پی پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیا گیا جس کے نتیجہ میں یہ ہرن وہاں پھنس گئے۔مقامی افراد نے چھ ہرنوں کو دیکھا جو بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے تھے۔مقامی ماہی گیروں کی مدد سے محکمہ جنگلات کے عہدیدار پانی میں گئے اور ان کو باہر نکالا۔