اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: 30 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ - لاک ڈاؤن

تلنگانہ میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھرراو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 30 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کے بعد مرحلے وار لاک ڈاؤن ختم کیا جائے گا۔

decision to continue lockdown in telangana till april 30
تلنگانہ میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ

By

Published : Apr 11, 2020, 11:45 PM IST

ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھرراو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 24 اپریل تک ریاست تلنگانہ کورونا سے پاک ہو جائے گا۔ تاہم لاک ڈاون کو احتیاطی طور پر توسیع کر دی گئی ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اس لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں اس وائرس سے 14 اموات ہوئی ہیں اور ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 393 ہے۔ انہوں نے کہا کہ 96 افراد کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہفتہ کو اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 503 تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف مراکز میں 1654 افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25,937 افراد جن کو مختلف مراکز میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا ان کو الگ تھلگ رکھنے کی مدت کی تکمیل کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 243 مقامات جن میں جی ایچ ایم سی حدود کے 123 مقامات اور دیگر علاقوں کے 120 مقامات شامل ہیں کی نشاندہی ناکہ بندی والے علاقوں کے طورپر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلی جماعت سے لے کر نویں جماعت کے طلبہ کو رعایتی طور پر کامیاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس کے طلبہ کو رعایتی طور پر کامیاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات جو درمیان میں روک دیئے گئے ہیں اس کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details