اردو

urdu

First Pen Store Hyderabad: دکن پین اسٹور، حیدرآباد دکن کی پہلی دکان

حیدرآباد کا دکن پین اسٹور 93 سال سے قائم ہے۔ پین کی دنیا میں حیدرآباد میں انقلاب برپا کرنے والا دکن پین اسٹور، جہاں آج 300 روپے سے لیکر ڈیڑھ لاکھ روپے قیمت تک کی پین ہوتی ہے۔

By

Published : Jun 29, 2021, 2:21 PM IST

Published : Jun 29, 2021, 2:21 PM IST

Updated : Jun 29, 2021, 8:08 PM IST

first pen shop in hyderabad deccan
حیدرآباد دکن کی پہلی دکان

قلم ایک ایسا آلہ ہے جس کی بدولت ہی ہمارے علمی سرمائے موجود ہیں، جس کی اہمیت بیش بہا ہے۔ ابتدائے آفرینش سے لے کر دور حاضر تک قلم کی شکلیں بدلتی رہی ہیں، جیسے مور کے پروں کا قلم، صندل کی لکڑی کا قلم، سونا چاندی پیتل کا قلم، ہیرے اور موتیوں سے جڑے ہوئے قلم، نمائش قلم، مختلف دھاتوں کے قلم، موجودہ دور میں مقبول عام پلاسٹک کے قلم اور بازار میں ہمہ اقسام کے فاونٹن پین و بال پین فروخت ہوتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

فاونٹین پین کا استعمال بھی اعلی طبقہ میں کیا جاتا ہے لیکن اب بال پن ہر خاص و عام کے زیر استعمال ہے۔

آج ہم آپ کو فاونٹین پین کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے دکن پین اسٹور کے بارے میں بتائیں گے۔ حیدرآباد کا دکن پین اسٹور 93 سال سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

پین کی دنیا میں حیدرآباد میں انقلاب برپا کرنے والا دکن پین اسٹور، جہاں مختلف اقسام کے پین فروخت کیے جاتے ہیں جن کی قیمت 300 روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

حسن صدیقی نے بتایا کہ ان کے دادا صبیح اختر صدیقی نے 1928 میں دکن پین اسٹور حیدرآباد کے علاقہ عابڈس میں قائم کیا تھا۔ اس دوران 1918 میں آصف جاہ سابع نواب میر عثمان علی خان بہادر نے عثمانیہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا تھا۔ اس وقت شہر حیدرآباد میں فاؤنٹین پین کا کوئی ڈیلر موجود نہیں تھا۔

فاوٹین پین بیرونی ممالک سے خریدا جاتا تھا۔ مرحوم صبیح اختر صدیقی نے ہاتھ سے فاوٹین پین تیار کیا تھا اور اس کی مارکیٹنگ کرتے تھے۔ آج شیفر، کراس پین (امریکہ)، پارکر (انگلینڈ)، لیمی (جرمنی)، واٹرمین (فرانس) جیسے قمتی و معیاری قلم بھی یہاں فروخت کئے جاتے ہیں۔

ہاتھ سے قلم کی ریپیئرنگ کی جاتی ہیں جو جنوبی بھارت میں صرف دو جگہ ہوتی ہیں جس میں ایک دکن پین اسٹور ہیں۔

غور طلب ہے کہ حیدرآباد کی نامور شخصیتوں نے دکن پین اسٹور سے پین کی خریداری کی ہے جس میں آصف جاہ سابع میر عثمان علی خان بہادر، پرنس مکرم جاہ بہادر، پرنسس اسریٰ، سابق صدر مجلس اتحاد المسلمین مرحوم عبدالواحد اویسی، صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی و مختلف مکتب فکر کے علماء کا شمار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ سالہ عماز نے ٹچ اسکرین پین تیار کیا

دکن پین اسٹور کا شمار حیدرآباد کے نمبر ون اور ملک کے تین بڑے پین اسٹور میں کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Jun 29, 2021, 8:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details