اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظام آباد سرکاری ہسپتال میں چار مریضوں کی موت - ہسپتال انتظامیہ

تلنگانہ کے نظام آباد میں گورنمنٹ ہسپتال میں چار مریضوں کی موت کے بعد لواحقین نے ہسپتال پر بدنظمی کا الزام عائد کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے الزامات کی تردید کی ہے۔

Death of 4 patients sparks controversy in Nizamabad Govt. Hospital
نظام آباد سرکاری ہسپتال میں چار مریضوں کی موت

By

Published : Jul 10, 2020, 6:16 PM IST

نظام آباد کے گورنمنٹ ہسپتال میں گذشتہ جمعرات چار مریضوں کی موت ہوگئی تھی جن میں سے تین مریض کورونا سے متاثر تھے اور وہ مختلف بیماری میں مبتلا تھا۔ چاروں مریضوں کے رشتہ داروں نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام لگایا کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہ چار اموات ہوئی ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے لواحقین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ’وارڈ میں تقریباً چالیس مریض زیرعلاج ہیں اور اگر آکسیجن کی فراہمی نہیں ہوتی تو سبھی کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوتا جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

ہلاک ہونے والے چار مریضوں میں سے تین کا کورونا کا علاج کیا جارہا تھا، ان میں دو خواتین اور ایک مرد مریض تھا۔ تاہم ایک اور خاتون مریض کو فالج کے حملہ کے بعد علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کورونا سے متاثر تین مریضوں کا تعلق یداپلی، بھیمگل اور جکران پلی سے بتایا گیا ہے جبکہ فالج سے متاثر خاتون مریض کا نندی پیٹ منڈل سے تعلق تھا۔

ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناگیشور راؤ نے بتایا کہ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی ہے۔ جن چار مریضوں کا موت ہوئی ہیں وہ گذشتہ دس تا بیس روز سے زیرعلاج تھے جو ذیابطیس، بی پی اور موٹاپا جیسی پیچیدگیوں میں مبتلا تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details