اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس میں مسافر کی موت - traveler death in bus

تلنگانہ آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والے ایک مسافر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔

بس میں مسافرکی موت
بس میں مسافرکی موت

By

Published : Jun 11, 2020, 5:30 PM IST

یہ افسوسناک واقعہ ضلع جنگاوں کے اسٹیشن گھن پور میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص بھوپالاپلی سے حیدرآباد جانے والی بس میں سوار تھے اس دوران اس شخص کو شدید سینہ میں تکلیف ہوئی اور بس میں ہی روح قبض ہوگئی۔

لاش کو اسٹیشن گھن پور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ممتاز علی (60) مہندی پٹنم حیدرآباد کے حیثیت سے ہوئی ہے۔ وہ بھوپالاپلی میں اپنے ایک رشتہ دار سے ملاقات کے بعد حیدرآباد لوٹ رہے تھے کہ درمیان میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details