شہر حیدرآباد کے راجندر نگر کی ڈیری فارم روڈ پر سوٹ کیس میں ایک شخص کی لاش پائی گئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص کا قتل کہیں اور کرتے ہوئے لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر قاتلوں نے اس سوٹ کیس کو یہاں چھوڑدیا۔
مقتول کی شناخت آٹوڈرائیور محمد ریاض کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ مقامی افراد نے اس سوٹ کیس کو دیکھنے کے بعد پولیس کو اس خصوص میں چوکس کیا جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے اس کو کھولا جس میں اس کو لاش دستیاب ہوئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔