حیدرآباد:ریاست بھر میں سنسنی پیدا کرنے والے بنجارہ ہلز ڈی اے وی اسکول میں 4 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں رجنی کمار کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ نامپلی فاسٹ ٹریک کورٹ نے ڈرائیور رجنی کمار کو چار سالہ بچی (اب اس کی عمر 5 سال ہے) کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں قصوروار پایا۔ 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال 17 اکتوبر کو بنجارہ ہلز ڈی اے وی اسکول میں پیش آیا تھا۔ جنسی زیادتی پر پرنسپل مادھوی کے کار ڈرائیور رجنی کمار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
Banjara Hills Sexual Assault Case ڈی اے وی اسکول پرنسپل کے ڈرائیور کو بیس سال قید کی سزا - ڈی اے وی اسکول پرنسپل کے ڈرائیور کو سزا
حیدرآباد کے علاقہ بنجارہ ہلز میں واقع ڈی اے وی اسکول میں جنسی زیادتی کے ملزم اسکول پرنسپل کے ڈرائیور کو چار سال کی بچی سے زیادتی کیس میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سلسلہ میں معلومات کے مطابق پولیس نے رجنی کمار کو گزشتہ سال 19 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ کار ڈرائیور کو کلاس روم میں جانے کی اجازت دینے پر ڈی اے وی اسکول کی پرنسپل مادھوی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لیکن عدالت نے اسے بری کر دیا۔ رجنی کمار کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس وقت ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دلانے کے لیے حیدرآباد سمیت پوری ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت نے ڈی اے وی اسکول کی منظوری منسوخ کر دی تھی۔ والدین کی تشویش کے مطابق اسے عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ ٹریک عدالت نے فوری تحقیقات کی اور رجنی کمار کو قصوروار پایا اور سزا سنائی۔