حیدرآباد:دلتوں کو با اختیاربنانے اور ان کو اونچا اٹھانے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں شروع کردہ باوقار دلت بندھو اسکیم کے تحت اب ہر دلت کے بینک کھاتہ میں ناقابل واپسی دس لاکھ روپے کی رقم حکومت کی جانب سے جمع کروائی جارہی ہے۔
اس کو روکنے کے لئے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دئے گئے مکتوب پر دلتوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔
دلتوں نے اس مسئلہ پر ای راجندر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اسکیم کو روکنے کی خواہش کرنے کا حق ای راجندر کو نہیں ہے۔ ان دلتوں نے کریم نگر کے وینوونکامنڈل کے ولبھ پور، مامڈی پلی، جمی کنٹہ شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر دھرنا دیا اور ای راجندر کے خلاف نعرے بازی کی۔