اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cyclone Alert in Andhra Pradesh: آندھراپردیش میں سمندری طوفان آسانی کے پیش نظر الرٹ جاری - سمندری طوفان آسانی

حکام نے کرشنا، گنٹور، گوداوری اور وشاکھاپٹنم اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ عوام کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ Cyclone Alert issued in Andhra Pradesh

آندھراپردیش میں سمندری طوفان اسانی کے پیش نظر الرٹ جاری
آندھراپردیش میں سمندری طوفان اسانی کے پیش نظر الرٹ جاری

By

Published : May 11, 2022, 9:08 PM IST

سمندری طوفان آسانی کے پیش نظر اے پی میں مچھلی پٹنم، کاکناڈا، وشاکھاپٹنم، گنگا ورم اور بھیمونی پٹنم بندرگاہوں پر نمبر 7 الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ انہوں نے دیگر بندرگاہوں پر نمبر 5 خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کے جمعرات کی صبح کمزور ہونے کی توقع ہے۔

حکام نے کرشنا، گنٹور، گوداوری اور وشاکھاپٹنم اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وجیا نگرم، سریکاکلم اور پرکاشم اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث ماہی گیروں کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ Cyclone Alert issued in Andhra Pradesh


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details