حیدرآباد:حیدرآباد میں واقع شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر بڑی مقدار میں ہیروئن کو ضبط کیا گیا ہے۔ کسٹم حکام نے آج 11.53 کروڑ روپئے مالیت کی ہیرون ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 109 Heroin Capsules in Stomach.. Customs Intelligence seized, Shamshabad Airport
اطلاعات کے مطابق تنزانیہ کا ایک رہائشی 26 اپریل کو زوہین برگ سے حیدرآباد آیا تھا۔ کسٹم انٹیلی جنس یونٹ کے اہلکاروں نے اسے شک کی بنیاد پر اپنی تحویل میں لیا اور تفتیش کے بعد پتہ چلا کے اس کے پیٹ میں ہیروئن کے کیپسول ہیں۔ حکام نے ملزم کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا بعدازاں ڈاکٹروں کی نے 6 دن بعد اس کے پیٹ سے 109 کیپسول کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس میں ہیروئن بھر کر رکھا گیا تھا۔