حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے پنجہ گٹہ ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر اضافی رائتہ مانگنے پر ایک گاہک کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے پنجہ گٹہ میں واقع ایک بریانی ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ گاہک اور ہوٹل کے عملے کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب گاہک بریانی کے ساتھ مزید رائتہ مانگ رہا تھا۔ اس جھگڑے پر ریسٹورنٹ کے مالک اور عملے نے مبینہ طور پر اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔
گاہک جو چندرائن گٹہ کے حشمت آباد کا ساکن ہے۔ اتوار کو رات 11 بجے اپنے دوست کے ساتھ کھانے کے لیے ریستوران گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گاہک نے ریستوراں میں داخل ہونے کے بعد بریانی کا آرڈر دیا اس نے دیکھا کہ ریسٹورنٹ نے بریانی کے ساتھ رائتہ نہیں پیش کیا ہے۔ انہوں نے عملے سے بریانی کے ساتھ رائتہ فراہم کرنے کو کہا جس پر عملے نے انکار کردیا۔