ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع عثمانیہ یونیورسٹی میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے مختلف فنون پیش کیے۔ ان فنون کے ذریعے ملک کے موجودہ حالات کی عکاسی کی گئی۔ اس پروگرام میں شہریت ترمیمی قانون، آسمان چھوتی مہنگائی، ملک کے عوام میں پیدا کی جانے والی تفریق پر فنون کے ذریعے اظہار خیال کیا گیا۔
ثقافتی پروگرام کے ذریعے موجودہ حالات کی عکاسی - شہر حیدرآباد کی معروف عثمانیہ یونیورسٹی کی خبر
تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی معروف عثمانیہ یونیورسٹی کے دامن میں طلبا تنظیموں کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلبا نے مختلف فنون پیش کیے۔
ثقافتی پروگرام کے ذریعے موجودہ حالات کی عکاسی
آرٹیلیسٹ اور ینگ انڈیا تنظیموں کے زیر اہتمام اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ منتظمین نے ملک کے حالات کے تئیں عوام میں ملک کے استحکام کے متعلق شعور بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مختلف مقامات پر اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔