تقریبا 50دنوں کے بعد جنوبی ہند کے اہم ترین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کا ہجوم دیکھاگیا۔
لاک ڈاون میں نرمی کے بعد وزارت ریلویز کی جانب سے بعض ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔اسی کے حصہ کے طورپر بنگالورو سے نئی دہلی تک براہ سکندرآبادراج دھانی ایکسپریس ٹرین چلائی گئی۔بنگالورو اسٹیشن سے سکندرآباد اسٹیشن پہنچنے کے بعد 288مسافرین یہاں سے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔