حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں چھوٹی بہن کی مشتبہ موت کے بعد فرار بڑی بہن کا آڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے۔ دیپتی، ٹاون کے بھیمودی دوبا علاقہ میں واقع اپنے مکان میں مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد ہی سے اس کی بڑی بہن چندنا ایک لڑکے کے ساتھ لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے مکان سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔
چندنا کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ آڈیو کلپ میں اس نے اپنے بھائی اور باپ کو بتایا کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کا قتل نہیں کیا ہے۔اس نے کہاکہ دیپتی اور اس نے پیر کی شب شراب نوشی کی تھی۔اس کے ایک ساتھی کی مدد سے وہ شراب لائی تھی۔دیپتی اپنے بوائے فرینڈ کو مدعو کرنا چاہتی تھی تاہم اس نے انکار کردیا۔ بعد ازاں دیپتی کے بارہا اصرار پر اس نے بوائے فرینڈ کو بلانے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ دیپتی فون پر بات کرتے ہوئے صوفہ پر سوگئی اور اس کو سوتا ہوا دیکھ کر وہ گھر سے چلی گئی۔