اردو

urdu

Cyber Crimes on the Rise in Rachakonda: تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں سائبرجرائم میں اضافہ

By

Published : Dec 27, 2021, 3:06 PM IST

رچہ کنڈہ کے کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں سال 2021 میں خواتین کے خلاف اور سائبر جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ Crime Against Women and Cyber Crime Rise in Rachakonda

Crime rate Against women in rachakonda
Crime rate Against women in rachakonda

تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں سال 2021 میں خواتین کے خلاف اور سائبرجرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ Crime Against Women and Cyber Crimes Sees rise in Rachakonda

رچہ کنڈہ کے کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 610 کے برخلاف رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں سائبرجرائم کے 1360 معاملات سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے 329 کے برخلاف عصمت دری کے 377معاملات درج کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں سال 2021 میں مجموعی جرائم کی شرح میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال میں 19 ہزار 957 معاملات کے برخلاف جاریہ سال 21 ہزار 685 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رچہ کنڈہ کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ نے 106 گروہوں کا پتہ چلاتے ہوئے 354افراد کو گرفتار کیا ہے اور 55 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سزادلانے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 51 فیصد کے برخلاف جاریہ سال سزا دلانے کی شرح 55 فیصد رہی۔ سال 2021 میں مختلف جرائم کی وارداتوں پر عدالتوں نے 277 افراد کو سزا سنائی۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ سزا دلانے کے معاملہ کو یقینی بنانے میں سرفہرست ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details