اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کے اقتدار میں سیکولرازم کا قتل' - HYDERABAD NEWS

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما و سابق رکن پارلیمان عزیز پاشا نے بی جے پی کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے دور اقتدار میں ملک کی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔

'بی جے پی کے اقتدار میں سیکولرازم کا قتل'

By

Published : Apr 2, 2019, 11:24 PM IST


انہوں نے مزید کہا کہ :' ان انتخابات میں عوام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار میں لانا چاہیے تاکہ جمہوریت کی پاسداری کی جا سکے'۔

'بی جے پی کے اقتدار میں سیکولرازم کا قتل'

عزیز پاشا نے مزید کہا کہ 'مودی طاقت اور پیسے کے بل پر حکومت کر رہی ہے اور طاقت کے زور پر ناانصافی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، ملک کا غریب طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہے'۔


عزیز پاشا نے بی جے پی کے پانچ سالہ اقتدار کو ذات پات کی سیاست کے نام پر عوام میں تفریق پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' مہنگائی، نوٹ، بندی جیسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت نے سیاسی تفریق کا حربہ اپنایا لیکن عوام حکومت کی ناکامیوں سے بخوبی واقف ہے اور انتخابات میں ضرور اس کا بدلہ لے گی'۔

انہوں نے بائیں محاذ بالخصوص سی ٹی آئی کے متعلق بتایا کہ ہمیشہ مظلوم اور غریب طبقے کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی نمائندگی کرتی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details