اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورو وائرس: میڈیکل فضلا سے متعلق پولیوشن کنٹرول بورڈ کا انتباہ - کورو وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کی وجہ سے بائیو میڈیکل فضلا بھی کافی مقدار میں جمع ہو رہا ہے۔

CPCB warns of airborne diseases if coronavirus waste not handled properly
کورو وائرس: میڈیکل فضلا سے متعلق پولیوشن کنٹرول بورڈ کا انتباہ

By

Published : Apr 4, 2020, 1:20 PM IST

سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے وبائی بیماری سے متعلق انتباہ دیا ہے کہ اگر فضلا کی ہسپتالوں سے 48 گھنٹوں کے اندر نکاسی نہ کی جائے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

بورڈ نے ہسپتالوں کےلیے مختلف ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ19 کے مریضوں کےلیے استعمال کئے جانے والی چیزوں کو دوسرے طبی آلات سے الگ رکھیں۔

تلنگانہ کے چیف سکریٹری نے بلدیات کے کمشنرس کو مریضوں کی استعمال شدہ اشیا منتقل کرنے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت دی۔

کوڑے کو جلانا یا اسے زمین کے اندر دفن کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

کیرالا پولوشن کنٹرول بورڈ نے ڈبلیو ایچ او اور آئی سی ایم آر کے رہنمایانہ ہدایات کے مطابق ہسپتالوں کو فضلا سے نمٹنےکےسلسلہ میں تجاویز پیش کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details