حیدرآباد:تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال Corona Situation in Telangana کے سلسلہ میں ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر سرینواس راو نے ریاستی ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے اس رپورٹ میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کے معاملات میں کمی ہورہی ہے۔ریاست میں مثبت شرح 3.40 ہے۔
گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) Greater Hyderabad Municipal Corporation حدود میں یہ شرح 4.64، میڑچل ملکاجگری میں 3.76، نارائن پیٹ میں 8.88، کاماریڈی میں 8.32 مثبت شرح درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Omicron BA.2 or BA.1: بھارت میں اومیکرون بی اے ون اور بی اے ٹو کے معاملے
انہوں نے کہا کہ گدوال ضلع میں سب سے کم شرح 1.45فیصد رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاحال 99لاکھ مکانات میں فیور سروے Fever Survey in Telangana کا کام انجام دیاگیا ہے اور مختلف علامات پر 4.3لاکھ افراد کو دواوں کے کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔
بچوں کے علاج کے لئے اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ریاست میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ افراد کے کورونا معائنے کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے اس رپورٹ میں کہا کہ میڈارم جاترا کے سلسلہ میں حکومت قواعد پر عمل کرے گی۔ کورونا کے معائنوں،طبی کیمپس، ایمبولنس گاڑیوں کو تیار رکھاگیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طلبہ کا تعلیمی سال ضائع نہ ہونے پائے۔ تعلیمی اداروں میں کووڈ پر قابو پانے کے لئے اقدامات پر عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یواین آئی