اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا سےایک ہزار افراد ہلاک - تلنگانہ میں کورونا سے ہلاکت

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 2159نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں، اس طرح ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات کی تعداد 30,443ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 17, 2020, 1:09 PM IST

گذشتہ روز2108افراد صحت یاب ہوئے تھے، جس کے بعد ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,33,555تک جاپہنچی ہے۔

ریاست میں اس انفکشن سے مزید 9اموات ہوئی ہیں۔

جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 1005ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے 53,094معائنے ریاست بھر میں کئے جن میں سے 1032نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد میں طوفانی بارش، لوگ پریشان

بہ حیثیت مجموعی تاحال حکام نے 23,29,316معائنے کئے۔

ہہ معائنے اس وبا کے منظر عام پر آنے کے بعد سے کئے گئے جن میں 1,65,003مثبت پائے گئے اور 1,33,555افراد روبہ صحت ہوئے۔ اب تک 30,443مثبت معاملات میں سے 23,674مثبت مریض گھروں میں ہی قرنطینہ میں ہیں اور6769افراد کا ہسپتالوں میں علاج کیاجارہا ہے۔

جی ایچ ایم سی میں 318نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ ضلع رنگاریڈی میں 176،نلگنڈہ میں 141،سدی پیٹ میں 132اور کریم نگر میں 127نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔

بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details