شمس آباد ایئر پورٹ کے سات سطحی پسنجر ٹرمنل عمارت میں معمول کی بنیاد پر جراثیم کو دور کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ یہاں آنے والوں کو اس موذی وائرس سے بچایاجاسکے۔
شمس آباد ایئر پورٹ کو جراثیم سے پاک بنانے کا عمل - High alert at Hyderabad airport
کورونا وائرس کے معاملات کے سامنے آنے کے بعد شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ میں جہاں بیرونی ممالک سے آنے والوں کی طبی جانچ سختی سے کی جارہی ہے وہیں احاطہ کو جراثیم سے پاک بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

شمس آباد ایرپورٹ کو جراثیم سے پاک بنانے کا عمل
ائیرپورٹ کی پارکنگ، آمد، روانگی کے علاقوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات کو جراثیم سے پاک بنانے کی مساعی کی جارہی ہے۔ اس اہم ایئر پورٹ پر ہر طرح کی چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
ہوز کیپنگ اسٹاف کی جانب سے صفائی کے لئے کیمیکل کا استعمال کیاجارہا ہے۔یہ اسٹاف ارکان دستانے اور دیگر حفاظتی کپڑے پہنتے ہوئے صفائی کا کام انجام دے رہے ہیں۔