آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 3620 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 95 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
ریاست میں متاثرہ افراد کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں مزید 3723 افراد کے شفایاب ہونے سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 758138 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح آج بڑھ کر 95.13 فیصد ہوگئی، جو بدھ کے روز 95.09 فیصد تھی۔