اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں فٹ پاتھ کے کاروباریوں کا برا حال

تاریخی شہر حیدرآباد میں کئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جن میں سب سے خوبصورت اور نایاب عمارت چار مینار ہے۔

By

Published : Jun 4, 2020, 10:07 PM IST

حیدرآباد میں فٹ پاتھ کے کاروباریوں کا برا حال
حیدرآباد میں فٹ پاتھ کے کاروباریوں کا برا حال

اس کے ساتھ ہی گولکنڈہ قلعہ، مکہ مسجد، حسین ساگر، سالار جنگ میوزیم، فلک نما پیلیس اور دیگر عمارتیں بھی ان میں شامل ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ ان ہی کی وجہ سے چھوٹے کاروباریوں کا گزربسر ہوتا ہے۔ چھوٹے کاروباری گشت کرتے ہوئے کاروبار کرتے ہیں-

حیدرآباد میں فٹ پاتھ کے کاروباریوں کا برا حال

فٹ پاتھ پر ہزاروں لوگ کاروبار کرتے ہیں۔ یہ روزانہ 200 سے 300 روپے کی کمائی کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے بعد یہاں کے چھوٹے کاروباری پریشان حال ہے۔ کارباریوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو راحت پہنچانے کے لیے کوئی اقدام کرے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details