حیدرآباد تلاب کٹہ کے ساکن محمد منیب الدین دو اپریل کو دہلی میں منعقدہ اجتماع میں شریک تھے، انہیں حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال جانچ کے لیے منتقل کیاگیاتھا- ہسپتال میں ان کے 14 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں -لیکن اب تک نہ تو انہیں رپورٹ دی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں ڈسچارج کیا جارہا ہے ۔
کورونا وائرس کے متاثرین کی رپورٹ غائب - وزیر صحت ایٹلا راجندر گاندھی ہسپتال کا دورہ کریں
حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرین کی رپورٹز غائب ہونے کا پتہ چلا ہے جس سے ہسپتال کے عملے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے متاثرین کی رپوٹ غائب ہونے کا انکشاف
مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجداللہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ غائب ہے اس پر تلنگانہ حکومت غور کرے- وزیراعلی چندر شیکھر راؤ اور وزیر صحت ایٹلا راجندر گاندھی ہسپتال کا دورہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہر جگہ گندگی کے انبار لگے ہیں ایسے میں وبا پر کیسے قابو پایا جائے گا۔