اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج بھون میں کورونا کا قہر - راج بھون میں کورونا کا قہر

حیدرآباد راج بھون میں خدمات انجام دینے والے متعدد اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

راج بھون میں کورونا کا قہر
راج بھون میں کورونا کا قہر

By

Published : Jul 12, 2020, 9:31 PM IST

حیدرآباد راج بھون میں کورونا نے قہر برپا کیا ہے۔

راج بھون میں 28 پولیس اہلکار10 دیگر اہلکار اوران کے افراد خاندان کے 10 افرادکورونامثبت پائے گئے ہیں۔ اس طرح کُل 48 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔

بتایا گیا کہ 395 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں 347 کی رپورٹ منفی آئی۔ پولیس اہلکاروں کے کورونا متاثر ہونے کے بعد گورنر اور دیگر اعلی افسران نے اپنا ٹیسٹ کروایا ۔تاہم گورنر کی رپورٹ منفی آئی۔

گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔ انھوں نے ریڈ زون میں رہنے والے افراد سے بلا خوف برائے مہربانی ٹیسٹ کروانے کےلیے سامنے آنے کی خواہش کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس کے ذریعہ نہ صرف ان کی حفاظت ہوگی بلکہ دوسروں کو بھی تحفظ فراہم ہوگا۔

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے شہر کے مخلتف علاقوں میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آر ٹی سی ملازم کو سات روپئے تنخواہ ملی

ABOUT THE AUTHOR

...view details