تلنگانہ میں کوویڈ 19کے299نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر2,91,666ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1577 ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 379افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,85,898 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 4,191ہے جن میں 2395مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 33,298کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم516نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 74,61,687 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 57نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔