اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کوروناکے157نئے معاملات درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 157افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,94,097 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوروناکے157نئے معاملات درج
تلنگانہ میں کوروناکے157نئے معاملات درج

By

Published : Feb 20, 2021, 2:16 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے157نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,97,435ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد ہی رہی ہے ۔کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 157افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,94,097 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,715ہے جن میں 649مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23,702کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم538نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 84.33 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 27نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details