آندھراپردیش ریاست میں کورونا کیسز اور اس کا شکار ہوکر مرنے والے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اتوار کو ریاست میں کوروناکے 6923 کیسزدرج ہوئے، جبکہ 45 افراد اس مرض کی وجہ ہلاک ہوگئے۔
تلنگانہ میں ابھی تک675674 کورونا کیسز درج ہوئے۔اور 5708 افراد اس مرض کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔
ریاست میں اس وقت 64876 کورونا کے فعال کیسز ہیں۔
ابھی تک اس مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے افراد کی تعداد605090 ہے۔
ریاستی حکومت اور انتظامیہ کا دعوی ہے کہ وبا کو روکنے کے تمام تر اقدامات انجام دیے جارہے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ حکومت نے رضاکارانہ طور پر لوگوں کو ٹیسٹ کرانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسی ندی کی صفائی کےلیےمانیٹرینگ کمیٹی تشکیل