اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس :45 دن کا نوزائیدہ بچہ صحتیاب - 45-day-old newborn recovered

ایک 45دن کا نوزائیدہ جو کورونا سے مثبت پایا گیا تھا، اسے شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔

کورونا وائرس :45 دن کا نوزائیدہ بچہ صحتیاب
کورونا وائرس :45 دن کا نوزائیدہ بچہ صحتیاب

By

Published : Apr 30, 2020, 2:25 PM IST

یہ نوزائیدہ 20دن کا تھا جب یہ اس وبا سے متاثر پایاگیا تھا، علاج پر روبہ صحت ہونے کے بعد اس کوگھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈائرکٹر صحت عامہ و خاندانی بہبود نے بدھ کی شب جاری کردہ بلیٹن میں کہا کہ اس لڑکے کو گاندھی اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔

اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے۔اس لڑکے میں یہ وائرس اس کے باپ کے ذریعہ داخل ہوا۔

یہ لڑکا اب 45دن کا ہے۔یہ لڑکا ملک کا سب سے کم عمر نوزائیدہ ہے جو اس انفکشن کا شکار ہوا اور بعد ازاں بہتر علاج پر یہ روبہ صحت ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details