نمس کے ڈائرکٹر منوہر نے کہاکہ ایف 1اور ایف 2کے تحت یہ تجربے کئے جائیں گے۔اس ٹیکہ کو لگانے والے مریضوں کی صحت پر نگرانی رکھی جائے گی اور ان کی صورتحال کامکمل جائزہ لیاجائے گا۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر)کی جانب سے انسانوں پر اس دیسی ساختہ دوا کے تجربہ کیلئے حیدرآباد کے مشہور نمس کا انتخاب کیاگیا ہے جبکہ پڑوسی ریاست اے پی کے کنگ جارج اسپتال کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔