تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ میں 16 جنوری سے کورونا ٹیکہ ویکسنیشن مہم کا آغاز ہوگا اور پہلا ٹیکہ صفائی ورکر کو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین دینے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ریاست کو 20 ہزار کوویکسین ڈوز پہنچ چکے ہیں ۔ ریاست میں پہلے دن 139 سنٹرس کے ذریعہ کورونا کا ٹیکہ دیا جائے گا۔ ہر سنٹر میں 30 افراد کو ٹیکہ دینے کا منصوبہ ہے۔
پہلے گورنمنٹ ہیلت کیر ورکرس بعد میں پرائیویٹ ہیلت کیر ورکرس کو ٹیکہ دیا جائے گا۔ دوسرے دن ہر سنٹر سے 50 افراد کو اس کے بعد 100 افراد کو اس طرح بتدریج تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔