اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ٹیکہ کاری مہم: اسدالدین اویسی کا عثمانیہ ہسپتال کا دورہ - کل ہند مجلس اتحاد المسلمین

تلنگانہ میں آج سے بڑے پیمانہ پر کورونا کی ٹیکہ کاری کا آغاز کیا گیا۔ 33 اضلاع کے 139 مراکز پر ٹیکہ کاری کا آج سے آغاز ہوگیا۔ ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ٹیکہ دیا جائے گا۔

Corona Vaccination Campaign: Asaduddin Owaisi visited Osmania Hospital and inspected
کورونا ٹیکہ کاری مہم: اسدالدین اویسی نے عثمانیہ ہسپتال پہنچ کر جائزہ لیا

By

Published : Jan 16, 2021, 5:51 PM IST

Updated : Jan 16, 2021, 6:17 PM IST

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج عثمانیہ ہسپتال پہنچ کر کورونا کی ٹیکہ کاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر آر ایم او سے انتظامات سے متعلق جانکاری حاصل کی اور ڈاکٹرز سے بھی بات کی۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم: اسدالدین اویسی نے عثمانیہ ہسپتال پہنچ کر جائزہ لیا

اسدالدین اویسی نے ہیلتھ ورکز خاص طور سے ڈاکٹروں و نرسوں کے کام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاون کے دوران ان کی خدمات قابل ستائش تھیں ۔ انہوں نے ان کے کام کو انسانی خدمت کی عظیم مثال قرار دیا‘۔

تلنگانہ میں آج 139 مراکز پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

Last Updated : Jan 16, 2021, 6:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details