اردو

urdu

ETV Bharat / state

لفٹ کے بٹن سے کورونا پھیل گیا

بیس متاثرین میں سے ایک فرد کی موت ہوگئی۔

By

Published : Aug 28, 2020, 9:53 PM IST

لفٹ کے بٹن سے کورونا پھیل گیا
لفٹ کے بٹن سے کورونا پھیل گیا

لفٹ کے بٹن سے کورونا کے پھیلنے سے 20افرادمتاثرہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ان تمام افراد نے لفٹ کا استعمال کیا تھااور اندورن دو ہفتے یہ تمام کے تمام اس موذی مرض سے متاثر ہوگئے اور ایک کی موت حیدرآباد کے ہسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کھمم کی بائی پاس روڈ کے قریب ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں نے اس لفٹ کا استعمال کیا تھا۔اس اپارٹمنٹ کے سوائے گراونڈ فلور کے دیگر فلورز میں رہنے والے متاثر پائے گئے۔متاثر افراد نے کہا کہ انہوں نے لفٹ کے سوا پڑوسیوں سے کوئی ربط پیدا نہیں کیا۔عہدیداروں نے لفٹ کو جراثیم سے پاک بنایا اور متاثر ہ افراد کومشورہ دیا گیا کہ وہ گھروں میں ہی الگ تھلگ رہیں۔اس انفکشن کے پھیلنے کے خوف سے گراونڈ فلور پر رہنے والے واچ مین کا خاندان وہاں سے چلاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:گنیش وِسرجن کے دوران ریٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details