حیدرآباد: ایک طرف جہاں قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں دوسری طرف تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اس وبا کے سلسلہ میں لوگوں کی جانب سے لاپراوہی کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں کورونا کے معاملات میں آنے والے دنوں میں اضافہ کا امکان ہے۔
شہر کے کئی پُرہجوم مقامات پر سماجی فاصلہ کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ چاہے وہ بازار ہوں یا پھر عوامی مقامات ہر جگہ لوگوں میں اس تعلق سے شعور میں کمی ہوئی ہے۔