تلنگانہ میں جمعرات کو کورونا کے 2092نئے معاملات درج کئے گئے ہیں، اس طرح ریاست میں اس انفکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 73,050تک جاپہنچی ہے۔ گزشتہ روز13افراد کی اس سے موت ہوئی تھی جس کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 589تک جاپہنچی۔
ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق جمعرات کو ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات 73,050ہوگئے ہیں۔ تقریبا 1289 افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو تلنگانہ کے مختلف اسپتالوں سے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس طرح ریاست میں کورونا سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 52,103ہوگئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد 20,358ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے 21,346معائنے کروائے اور ریاست میں جملہ 5,43,489معائنے اب تک کروائے گئے۔عہدیداروں نے کہا کہ ان معائنوں میں سے 1550معائنوں کے نتائج جاری کئے گئے۔