اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ:کورونا کیسز میں بتدریج کمی

ریاست تلنگانہ میں منگل کو 1286نئے معاملات درج کئے گئے۔ اس طرح ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات کی تعداد 68,946ہوگئی ہے۔

تلنگانہ:کورونا کیسز میں بتدریج کمی
تلنگانہ:کورونا کیسز میں بتدریج کمی

By

Published : Aug 4, 2020, 1:24 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ19کے معاملات میں بتدریج کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلے دو دنوں کے دوران ان معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔

ریاست میں منگل کو 1286نئے معاملات درج کئے گئے۔ اس طرح ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات کی تعداد 68,946ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کورونا سے 12افراد کی موت ہوئی۔اس طرح ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 563ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات 68,946ہیں۔تقریبا1066افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو ریاست کے مختلف اسپتالوں سے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس طرح ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 49,675ہوگئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 18,708ہے۔اس بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی علاقہ میں 391،رنگاریڈی ضلع میں 121،کریم نگر ضلع میں 101،میڑچل ملکاجگری ضلع میں 72،ورنگل اربن ضلع میں 63،نظام آباد ضلع میں 59،جوگولامباگدوال ضلع میں 55،کھمم ضلع میں 41،محبوب نگر ضلع میں 39،بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں 38،نلگنڈہ ضلع میں 29 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی ناگرکرنول ضلع میں بھی 29نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: 15اگست تک تین ہزار بیت الخلاوں کی تعمیر کا ہدف

ABOUT THE AUTHOR

...view details