گوتم بودھ نگر نوئیڈا ضلع میں جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو کر 150 کے درمیان سمٹ گئی تھی ، اب یہ تعداد 200 کو عبور کر چکی ہے۔
نوئیڈا: کوروناکیسیز 200سے تجاوز - فعال مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد
اترپردیش کےضلع نوئیڈا میں اب بازار، دفاتر، مالز، فیکٹریاں وغیرہ کھول دیئے گئے ہیں، جس کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
نوئیڈا: کوروناکیسیز 200سے تجاوز
بتایا گیا کہ پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے لوگ بغیر ماسک کے گھر سے نکل رہے ہیں۔آج گوتم بودھ نگر ضلع نوئیڈا میں 220 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اب ضلع میں کورونا انفیکشن کے کل 8737 کیسیز ہو چکے ہیں۔ ضلع میں آج ایک بھی مریض صحتیاب نہیں ہوا ہے۔ تاہم اب تک 7261 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اور آج ایک مریض کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ اب تک 47 مریض کورونا سے جنگ ہار چکے ہیں۔ اس وقت ضلع میں فعال مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی تشویش پیدا کررہی ہے۔