اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Congress Leaders Taken into Custody: حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کا چلو راج بھون مارچ پرتشدد ہو گیا

احتجاج کے دوران کانگریس کی سینئر رہنما رینوکا چودھری کو پولیس حراست میں لے رہی تھی، اسی دوران رینوکا چودھری نے ایک مرد پولیس اہلکار کی کالر پکڑ لیا اور اس کے ساتھ تلخ انداز میں بحث کی۔ انھوں نے پولیس اہلکار کو انتباہ دیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ پولیس اسٹیشن میں اسے ماریں گی۔ Telangana Congress Leaders Taken into Custody

حیدرآباد میں کانگریس کا چلوراج بھون، پولیس کا لاٹھی چارج
حیدرآباد میں کانگریس کا چلوراج بھون، پولیس کا لاٹھی چارج

By

Published : Jun 16, 2022, 3:28 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 6:13 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کانگریس کی جانب سے راج بھون کا محاصرہ کرنے کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی۔ کانگریس کی صدرسونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کو ای ڈی کی نوٹس کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے راج بھون کا محاصرہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی بڑی تعداد راج بھون کے لئے روانہ ہوئی۔ اسی دوران خیریت آباد چوراہے کے قریب مظاہرین نے بعض ٹووہیلرس کو آگ لگا دی اور آر ٹی سی بسوں کے شیشے توڑ دیے اور بسوں کو روک کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ Police Baton Charge in Hyderabad

Telangana Congress Leaders Taken into Custody

یہ بھی پڑھیں:NSUI Protest in Hyderabad: حیدرآباد میں راج بھون کا محاصرہ کرنے این ایس یو آئی کی کوشش

راج بھون جانے کے راستہ میں پولیس کی بڑی تعداد اس پروگرام کے پیش نظر تعینات کی گئی تھی۔ پولیس نے بڑی تعداد میں بیریکیڈس لگائے، تاہم کانگریس کے لیڈروں بشمول تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی، پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں جگاریڈی، گیتاریڈی، بھٹی وکرامارکا، باسوراجو، سرینواس کرشنن اور دیگر نے ان کو ہٹا دیا اور راج بھون کی سمت روانہ ہوئے۔

اسی دوران ریونت ریڈی، جگاریڈی، بھٹی وکرامارکا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ریونت ریڈی کو پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے دوران کانگریس کے کارکنوں نے پولیس کو ایسا کرنے سے روک دیا جس کے سبب صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ کانگریس کے لیڈروں، کارکنوں اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار اور پھر دھکم پیل ہوئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ متعدد مظاہرین آر ٹی سی بسوں پر چڑھ گئے اور احتجاج کیا۔

Last Updated : Jun 16, 2022, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details