منگلگری ایمس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ طبی معائنے کے نتائج حکومت کو جلد فراہم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر راکیش ککر نے ای ٹی وی بھارت سے اس ضمن میں تفصیلی بات کی۔
ڈاکٹر راکیش ککر نے کہا 'تمام متاثرین میں چکر آنا اور مرگی کی علامات دیکھی گئیں۔ مریضوں پر علاج کا اثر ہورہا ہے۔ تاہم بیماری کی وجوہات کی نشاندہی کرنی ہوگی۔ تاکہ اسباب کی جڑیں ختم کی جاسکیں۔ جس کے بعد یہ کیسز ختم ہوجائیں گے۔'
اس سلسلے میں پہلے ہی کچھ نمونے اکٹھے کیے جاچکے ہیں۔ خون، پانی اور پیشاب کے نمونے دہلی ایمس بھیجے گئے تھے۔
نئے داخل ہونے والے متاثرین سے 5 اقسام کے نمونے لئے گئے۔ ہم اس کی وجہ تلاش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے نمونے حیدرآباد بھیجے۔ ہم سب اس بیماری کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔