اردو

urdu

حیدرآباد: سیکریٹریٹ میں منہدم کی گئی مسجد کی تعمیر شروع

تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ کی تعمیر نو کے لئے 10 جولائی کو سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو منہدم کردیا تھا، اسی احاطے میں موجود دو مساجد کو بھی منہدم کردیا گیا تھا۔

By

Published : Nov 11, 2020, 4:36 PM IST

Published : Nov 11, 2020, 4:36 PM IST

construction of demolished mosque begins in secretariat hyderabad
سیکریٹریٹ میں منہدم کی گئی مسجد کی تعمیر شروع

مساجد کی شہادت کے بعد حیدرآباد میں سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے مخالفت کرتے ہوئے، اس جگہ پر مساجد کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھے۔

دیکھیں ویڈیو

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے نئے سکریٹریٹ میں مندر، مسجد، اور چرچ نے تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اسمبلی کے موجودہ سیشن کے اختتام کے بعد ایک دن تمام عبادت گاہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور تعمیری کام کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے اکتوبر میں سنگ بنیاد رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

سکریٹریٹ میں منہدم کی گئی مسجد کے تعمیر نو کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ پولیس کے سخت بندوبست میں یہ کام کیا جارہا ہے۔ اندوری حصہ میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ دو مساجد کی تعمیر جملہ 1500 مربع فٹ میں ہوگی۔ اس میں امام کے رہنے کا کوارٹرس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

سادہ بیع ناموں کو باقاعدہ بنانے سے روکنے کا حکم


آل انڈیا سنی بورڈ کے صدر مولانا حامد حسین شطاری نے کہا کہ مساجد شہید ہوئے چار ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ اکتوبر ماہ میں مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن ابھی تک مساجد کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مساجد کو اس جگہ جلد از جلد تعمیر کرنے کے مطلبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details