اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کانگریس کامیاب ہوگی: شیوکمار

ملک میں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں جن میں سے چار ریاستوں میں کاؤنٹنگ جاری ہے۔ ان ریاستوں کے انتخابی نتائج آج سامنے آ جائیں گے۔ DK Shivakumar on congress win in Telangana

DK Shivakumar on congress win in Telangana
DK Shivakumar on congress win in Telangana

By UNI (United News of India)

Published : Dec 2, 2023, 12:10 PM IST

Updated : Dec 3, 2023, 11:52 AM IST

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایم ایل اے کے تحفظ کے لیے ریزارٹ کی سیاست کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایم ایل ایز کو کوئی نہیں خرید سکتا۔ ان کے لیڈروں پر انہیں بھروسہ ہے۔ ان کی پارٹی کے تمام قومی اور ریاستی لیڈران اس معاملے میں بہت پراعتماد ہیں۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو اب بھی بعض کانگریس لیڈروں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیاکہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں، انہیں امید ہے کہ کانگریس اقتدار میں آئے گی۔ کانگریس قیادت نے تلنگانہ کے انتخابی نتائج کی نگرانی کی ذمہ داری شیوکمار کو سونپی ہے۔ ریاست میں معلق اسمبلی کی صورت میں امیدواروں کو بنگلور کیمپ میں لے جانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ یہ تمام انتظامات ڈی کے شیوکمار کی نگرانی میں کئے جائیں گے۔

  • تلنگانہ میں کانگریس کی جیت کے امکانات، ریونت ریڈی کے مکان پر پارٹی لیڈروں کا تانتا

تلنگانہ میں اگزٹ پولز میں کانگریس کے حکومت بنانے کے امکانات کے پیش نظر تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع قیامگاہ پر پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ روز سے جاری ہے۔ آج پارٹی کے لیڈر و چینور کے کانگریسی امیدوار وویک وینکٹ سوامی، فلم اداکار بنڈی گنیش، سابق وزیر سدرشن ریڈی نے ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اتوار کو تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے بعد اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر دونوں لیڈروں میں تبادلہ خیال ہوا۔

  • بی آرایس کو ان کے امیدواروں کی وجہ سے شکست ہوگی: رینوکا چودھری

سابق مرکزی وزیر و کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال پہلے ہی وہ عوام کی نبض کو جان چکی تھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اگزٹ پول پر بھروسہ نہیں کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ان کا خواب تھا کہ سونیا گاندھی کو یہ ریاست دیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس کے تمام حامی پارٹی قیادت سے خفا ہیں۔ ہر گاوں میں یہ ناراضگی پائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ سوچتی تھیں کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو اور ان کے فرزند دونوں کافی عقل مند ہیں تاہم دونوں ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کو ان کے امیدواروں کی وجہ سے شکست ہوگی۔

مزید پڑھیں:چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا کل اعلان

واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس دونوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہیں۔ کانگریس نے کامیابی کے لئے چھ ضمانتوں کا وعدہ کیا ہے اور انہیں فورا ہی انجام دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 3, 2023, 11:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details