اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقتدار کے پہلے ہی دن سے تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا: ڈی کے شیوکمار - تلنگانہ میں کانگریس کی ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا

کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے پہلے ہی دن سے کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پرعمل کویقینی بنایا جائے گا۔

اقتدار کے پہلے ہی دن سے تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا: ڈی کے شیوکمار
اقتدار کے پہلے ہی دن سے تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا: ڈی کے شیوکمار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 3:16 PM IST

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے پہلے ہی دن سے کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پرعمل کویقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مندر میں پوجا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی۔ یہ کہتے ہوئے کہ تلنگانہ کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ریاست کا درجہ دیا تھا، انہوں نے کہاکہ ریاست میں برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی 9 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس ہوگا اور اسی دن سے اُن 6 ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا جس کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Minority Declaration Congress 'تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنی تو اقلیتوں کو یکساں مواقع ملیں گے'

انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس کے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا وقت برباد نہ کریں کیونکہ بی آر ایس کا دورختم ہوگیا ہے اور نیا دور کانگریس کی تاریخ کا ہے۔ کانگریس کا برسر اقتدار آنا عوام کے تمام طبقات کا اقتدار میں آنے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کو فراموش کردیں، انڈیا اتحاد اور کانگریس کی طرف دیکھیں۔ ہم تمام مل کر کام کریں گے تاکہ تلنگانہ کی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details